ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی وفد کی جنیوا میں انٹرنیشنل لیبر کانفرنس میں شرکت

جنیوا میں آئی ایل او کی انٹرنیشنل لیبر کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی پہلی بار آجروں کے 3رکنی وفد نے کی۔ حکومتی وفد کی نمائندگی وفاقی سیکریٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورسز ڈیولپمنٹ (ایم او پی ایچ آر ڈی) عشرت علی، سیکریٹری لیبر سندھ لئیق احمد اور سیکریٹری لیبر پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کی

جبکہ آجروں کی نمائندگی ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی کے نائب صدر اور آئی ایل او کی گورننگ باڈی کے متبادل رکن ذکی احمد خان اور ایمپلائر ڈیلیگیٹ کے مشیر فصیح الکریم صدیقی نے کی۔ ورکرز کی نمائندگی پاکستان ورکرز فیڈریشن کے چیئرمین ظہور اعوان نے کی۔

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن( آئی ایل او) کے 187 رکن ممالک کے آجروں، ورکرز اور حکومتی نمائندے پیشہ ورانہ سیفٹی و ہیلتھ پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ کام سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے یکجا ہوئے۔ پاکستانی مندوب نے میری ٹائم کنونشن میں ترامیم پر بحث کے لیے جنرل افیئرز کمیٹی کے تمام اجلاسوں میں شرکت کی

جس میں 1998 کے بنیادی اصولوں اور کام کے حقوق کے اعلامیے میں ترمیم لا کر اوش کو کارکنوں کے لیے بنیادی حق کے طور پر شامل کرنا اور بنیادی لیبر کنونشن کے طور پر اوش سے متعلق کنونشنزکی اپ گریڈیشن شامل تھا۔ ایمپلائرز گروپ نے اعلامیے میں کچھ بنیادی ترامیم پیش کیں

جو اتفاق رائے سے منظور کی گئیں تاہم اصل بحث اوش کنونشنز کی اپ گریڈیشن پر ہوئی جو کنونشن نمبر 187 پروموشنل فریم ورک برائے اوش اور کنونشن نمبر 155 پیشہ ورانہ سیفٹی وہیلتھ کنونشن ہیں۔آجروں اور کارکنوں کے درمیان اتفاق رائے کے ساتھ تفصیلی بات چیت کے بعد کنونشن 187 اور 155 کو بنیادی کنونشن کے طور پر اپ گریڈ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستانی آجروں کے وفد کے نمائندہ نائب صدر ای ایف پی ذکی احمد خان نے ترقی پذیر ممالک کو درپیش ترقیاتی چیلنجز اور ای ایف پی کی جانب سے ایس ڈی جی کے نفاذ، ہنر کی ترقی کے پروگرام میں نجی شعبے کی دو طرفہ اور سہ فریقی سماجی بات چیت کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے گئے

اقدامات اور اور یو این ایس ڈی ایس ایف پر نیشنل بزنس ٹاسک فورس کا قیام پر روشنی ڈالی جو ایشیا میں اپنی نوعیت کا واحد ادارہ ہے جو ملکی سطح پر اقوام متحدہ کی ترقیاتی سرگرمیوں کو اسٹریٹجک سمت فراہم کرتا ہے۔ پاکستانی وفد نے کمیٹی برائے مہذب کام اور سماجی یکجہتی اکانومی کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔

جیسا کہ پاکستان ڈیسنٹ ورک اور ایس ایس ای پر رپورٹ تیار کرنے کے لیے سہ فریقی کمیٹی کا رکن تھا۔ آجروں کے وفد نے اظہار خیال کیا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں غیر رسمی معیشت اور کوآپریٹیو کے بڑے سائز کے پیش نظر ایس ایم ایزکو ایس ایس ایز میں فروغ دینے کی وسیع گنجائش اور مواقع موجود ہیں اور ان سفارشات کے ذریعے گائیڈ لائنز تیار کی جا رہی ہیں

پاکستانی وفد کو جنیوا میں پاکستان کے مستقل مشن سفیر خلیل ہاشمی نے اجلاس میں مدعو کیا جس میں پاکستان میں ایس ڈی جی کا نفاذ اور روزگار اور اچھے کام کے پروگرام کا فروغ، سماجی تعمیل کے مسائل پر پاکستان مشن اور آئی ایل او کے ساتھ اسٹیک ہولڈرز کے وسیع رابطے کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں