ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام مصائب کے باوجود ترکی علاقائی طاقت بن چکا ہے:چاوش اولو

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ  دنیا کے 60 فیصد بحران اور انارکی جیسے مسائل ہمارے خطے میں ہیں مگر اس کے باوجود  ترکی ان تمام مصائب میں علاقائی طاقت بن کر ابھرا ہے۔

چاوش اولو نے بنگول یونیورسٹی کے رجب طیب ایردوان  کنونشن سینٹر میں منعقدہ ترک خارجہ پالیسی سے متعلق ایک کانفرنس سے خطاب کیا ۔

 چاوش اولو نے کہا کہ  ترکی کا محل وقوع تین براعظموں کے درمیان واقع ہے جو کہ بحیرہ اسود ،مشرق وسطی اور بحیرہ روم کے کنارے آباد ہے اسی طرح ہم  قفقاز اور افریقہ تک کے وسیع علاقے کے بھی مرکز  میں واقع ہیں لہذا ہمیں   طاقتور بننا ہوگا،دنیا کے 60 فیصد بحران اور مصائب ہمارے خطے میں ہیں جن کا اثر براہ راست ہم پر پڑ رہا ہےمگر ان تمام مشکلات کے باوجود ترکی  ایک علاقائی طاقت بن کر ابھرا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ترکی ایک عالمی کردار کا حامل ملک بن چکا ہے، ہماری خارجہ پالیسی  متعدد ممالک کا احاطہ کرتی ہے  جبکہ مساءل کے حل میں بھی ہمارا کردار نمایاں ہوتا جا رہا ہے۔

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں