ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی

لاہور: لاہور کی مقامی عدالت نے شہباز شریف فیملی کے خلاف دائر منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت یکم جولائی تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ ان کے وکلاءنے دونوں حکومتی رہنماﺅں کی عدالت حاضری سے معافی کی درخواستیں عدالت میں دائر کیں جنہیں عدالت نے منظور کرلیا۔

سماعت کے موقع پر نیب لاہور نے اپنے 6 گواہان عدالت میں پیش کئے مختلف بینکوں سے تعلق رکھنے والے ان گواہان نے اپنا بیان قلمبند کرواتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے بینک اکاﺅنٹس میں کسی قسم کی غلط ٹرانزیکشن نہیں دیکھی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حمزہ شہباز کے اکاﺅنٹ میں کبھی کوئی پیسہ جمع کروایا ہے اور نہ ہی کوئی رقم نکلوائی ہے۔ گواہان کے مطابق انہوں نے حمزہ شہباز کے اکاﺅنٹس میں کوئی مشکوک ٹرانزیکشن نہیں دیکھی جبکہ گواہوں نے دونوں باپ بیٹے کے بینک اکاﺅنٹس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں