ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  بلقانی ممالک کا دورہ کریں گے

وزیر خارجہ  وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  15تا 19 جون سربیا، کروشیا، بوسنیا ہرزیگووینا  اور  کوسوو کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ میولود چاوش اولو   اپنے  دوروں کے دوران موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت  کریں گے اور ان  ممالک میں میولود چاوش اولو   اپنے ہم منصبوں، سربراہان مملکت/حکومت اور پارلیمنٹ کے اسپیکروں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے اور ترک معاشرے کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔

چاوش اولو 16 جون  2022 (کل) کو اوہرو، شمالی مقدونیہ میں منعقد اجلاس میں شرکت کریں گے اور  سرکاری اعلیٰ سطحی افتتاحی اجلاس میں خطاب کریں گے۔

فورم کے دائرہ کار میں کچھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے اور شمالی مقدونیہ میں ترک کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں