ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر خارجہ  میولود  چاوش اولو کی بلقانی ممالک میں مصروفیات

وزیر خارجہ  میولود  چاوش اولو  اپنے بلقان کے دورے کے دائرہ کار  میں   سربیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد  شمالی مقدونیہ روانہ ہوگئے ہیں ۔

میولود  چاوش اولو نے  شمالی مقدونیہ  کے شہر   اوہری  میں Prespa ڈائیلاگ فورم میں شرکت کی۔

وزیر خارجہ چاوش اولو  نے   رکنِ یورپی پارلیمنٹ  اور یورپی لبرلز کے شریک چیئرمین  الہان ​​کوچک ، آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شلنبرگ کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات میں حصہ لیا ہے۔

کروشیا کے صدر زوران میلانووچ سے بھی ملاقات کرتے ہوئے، چاووش اولو نے ترکی-کروشیا تعلقات، یوکرین اور بوسنیا ہرزیگووینا کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ  پیش کیا اور  یوکرین پر  24 فروری سے روسی حملے  کے بارے میں بھی بات چیت کی۔

فورم کے دائرہ کار میں چاوش اولو نے مونٹی نیگرین کے نائب وزیر اعظم اور سرمایہ کاری کے وزیر ارون ابراہیموچ سے بھی ملاقات کی۔

چاووش اولو  نے ترک مع کمیونٹی  کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی جسے انہوں نے  اپنے   ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر بھی  کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم ترک کمیونٹی کے نمائندوں کے ساتھ اکٹھے ہوئے، جنہوں نے شمالی مقدونیہ کی ثقافتی اور اقتصادی خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اولادِ فاتحین ، (بلقان کو فتح کرنے والوں کے بیٹے) سے اپنے ملاقات  میں کہا کہ  ہم ہمیشہ اپنے ہم وطنوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے، جو  دونوں  ممالک کے  درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔

وزیر خارجہ چاوش اولو   بلقان کے دورے کے دائرہ کار  میں  مذاکرات  کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور  یہ سلسلہ   19 جون تک جاری رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں