سعودی عرب میں نئی اور پرانی گاڑیوں کی خرید و فروخت کے کئی مراکز ہیں جہاں جہاں پرانی اور ری کنڈیشنڈ گاڑیاں فروخت ہوتی ہیں۔
سعودی ٹریفک قوانین کے مطابق گاڑی فروخت کرنے کے بعد اسے فوری طورپرخریدار کے نام منتقل کیا جانا ضروری ہے، ضوابط کے مطابق کار شورومز کی انتظامیہ اس امر کی پابند ہیں کہ جب تک گاڑی خریدار کے نام منتقل نہ ہو اس وقت تک فروخت کی گئی گاڑی کو شوروم سے نہ نکالا جائے۔
ایک شخص نے ٹریفک پولیس سے دریافت کیا کہ گاڑی فروخت کرنے کے بعد خریدار نے گاڑی کی ملکیت اپنے نام منتقل نہیں کرائی جبکہ اس نے کہا تھا کہ فوری طور پر گاڑی اپنے نام منتقل کر لے گا۔
تین ماہ ہوچکے ہیں تاحال گاڑی اپنے نام منتقل نہیں کی اس دوران کئی چالان بھی میرے نام پر رجسٹر ہوچکے ہیں کیا کروں؟سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ ضوابط کے مطابق گاڑی کی فروخت کا معاہدے ہوتے ہی رقم وصول کرنے کے فوری بعد خریدار کے نام گاڑی منتقل کرانا ضروری ہے۔
