ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ضعیف مسافروں کو سہولیات کی عدم فراہمی پر سول ایوی ایشن کا نوٹس

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ پر ضعیف مسافروں کو سہولیات کی عدم فراہمی پر نوٹس لے لیا اور تمام ایئرلائنز کو ہدایت نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پر ضعیف مسافروں کو سہولیات کی عدم فراہمی پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے باچا خان ایئرپورٹ کے حوالے سے سی اے اے نے تمام ایئرلائنز کو ہدایت نامہ جاری کردیا۔

جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ پر ایئرلائنز و گراونڈ ہینڈلنگ عملہ پرواز کے وقت ضعیف مسافروں کیلئے وہیل چیئر اور اسٹرولر(بچہ گاڑی) کی بورڈنگ کاونٹر کے نزدیک موجودگی کو یقینی بنائے۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ضعیف مسافروں کی جہاز کے دروازے تک سہل آمدورفت کے لئے تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ مراسلے میں کہنا تھا کہ ضعیف مسافروں کے باسہولت سفر کے لئے مہذب اسٹاف کو تعینات کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں