صدر رجب طیب ایردوان نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے رابطہ کیا ہے۔
صدارتی شعبہ اطلاعات کےمطابق اس بات چیت میں دفاعی صنعت میں تعاون ترک۔برطانیہ تعلقات اور روس ،یوکرین جنگ کی تازہ صورت حال پر غور کیا گیا ۔
بات چیت میں صدر ایردوان نے یوکرین سے اناج کی محفوظ طریقے سے برآمدات کو ممکن بنانے کے لیے حل کی تلاش پر بھی زور دیا ۔