ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نقل مکانی اور مہاجرین کے معاملے میں اصل  بوجھ ہم جیسے ممالک کے سر پر پے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ  "نقل مکانی اور مہاجرین کے معاملے میں اصل  بوجھ،  آوازیں   بہت نکلنے والے    ترقی یافتہ معاشرے نہیں بلکہ  بحران سے دو چار ممالک کے ہم  جیسے ہمسائے برداشت  کر رہے ہیں۔

صدر ایردوان نے استنبول میں  منعقدہ عالمی   پارلیمان نقل مکانی   کانفرس  میں ویڈیو  کانفرس کے ذریعے  ایک  پیغام  دیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسوقت  دنیا بھر میں   مہاجرین کی تعداد 27 کروڑ جبکہ اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور ہونے والوں کی تعداد 3 کروڑ  ہے۔ روس۔ یوکیرین جنگ کے  باعث  مہاجرین کی تعداد میں 5  ہزار  افراد  کا اضافہ ہوا ہے ،  مظالم  اور فاقہ کشی  سے  راہ  فرار اختیار کرتے  ہوئے   باحفاظت  مستقبل  قائم کرنے کی امید کے ساتھ رخت ِ سفر باندھے جانے والے  سفر بعض اوقات  تباہ کاریوں کے ساتھ نکتہ  پذیر ہوتے ہیں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ بحیرہ روم میں تقریباً 30 ہزار تارکین وطن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، صدر نے کہا کہ یورپ میں پناہ لینے والے  غیر ملکی بچوں   کی عاقبت  سے کوئی آگاہ نہیں۔

"ہم پناہ گزینوں کی حالت زار کا مشاہدہ کرتے ہیں جو تقریباً ہر روز یونانی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ظلم ، مارے پیٹ کا سامنا کرتے ہیں  اور یہاں تک کہ بعض کو قتل  بھی کر دیا جاتا ہے۔”

ترک صدر  نے مزید کہا کہ  پناہ دیے گئے  چند سو مہاجرین کو  اپنے مفادات کے لیے استعمال کرنے والے ، مزید  سنگین بننے والے  انسانی بحران کے سامنے    کسی بھی ذمہ داری کو اپنے سر نہیں اٹھاتے۔

انہوں نے بتایا کہ ترکی گزشتہ 7برسوں سے       سب سے زیادہ مہاجرین کی میزبانی کرنے والا ایک ملک ہے ، ہم اس ذمہ داری کو نبھانے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔  دوسری جنگ عظیم کے بعد   پہلی بار وسیع پیمانے پر نقل مکانی کیے جانے والے ان ایام میں   کوئی بھی اپنی  ذمہ داریوں سے دور نہیں بھاگ سکتا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں