اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوا بازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ کالانیب قانون مشرف دورمیں سیاستدانوں کے بازو مروڑکرانہیں کنگز پارٹی میں شامل کروانے کیلئے بنایا گیا۔
سعد رفیق نے کہاکہ نیب ہمیشہ دھونس دھاندلی کیلئے استعمال ہوا، تمام ملکی عدالتوں نے اس کے خلاف فیصلے دیئے ، اس کے باعث بیوروکریسی ڈس فنکشنل ہوئی، اس کالے قانون کے حامی اورسرپرست منافق منتقم اورظالم ہی کہلائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے گوئبلز سابق وزیراطلاعات نے پھرغلط بیانی کی، نیب کی نئی ترامیم سے مجھے اپنے خلاف جھوٹے نیب مقدمے میں شق 21سمیت کوئی فائدہ نہیں ہوا۔