روس کے یوکرین پر حملوں میں 324 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔
یوکرین اٹارنی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق روس مسلح افواج کے یوکرین پر حملوں کے نتیجے میں 324 بچے ہلاک اور 592 زخمی ہو گئے ہیں۔
بیان کے مطابق یوکرین کے علاقے دونیتسک میں 307، خارکیف میں 175، کیف میں 116، چیرنیخیف میں 68، لوہانسک میں 54، ہیرسن میں 52، میکولایف میں 48، زاپوریجیا میں 30 اور سومی میں 17 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روسی حملوں کی وجہ سے یوکرین میں کم از کم 2 ہزار 52 تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچا ہے ۔ متاثرہ تعلیمی اداروں میں سے 210 مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔