روسی فوج نے یوکرین کے جنوبی حصے خیرسون میں ٹیلی ویڑن ٹاور سے روس کے چینلز کی نشریات کا آغاز کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے ہک فورسز نے خطے کے ساتویں اور آخری ٹیلی ویڑن ٹاور سے ٹرانسمیشن کی ترتیب بدل دی ہے، جس کے بعد اسے روسی چینلز کے ساتھ منسلک کر دیا گیا۔
ساتویں ٹاور کو جوڑنے سے تمام خطے میں چوبیس روسی ٹی وی چینلز کی نشریات دیکھی جاسکیں گی، اس سے قبل پہلی بار روسی ٹی وی چینلز تقریباً دو ماہ قبل خیرسون اور ایک چھوٹے سے مضافاتی علاقے میں قائم کیے گئے تھے۔