ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان کی مدد پر ترکی و پاکستان کے مشکور ہیں:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے  افغانستان میں آنے والے زلزلے کے بعد  امداد کرنے پر ترکی او رپاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔

 نیو یارک کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے  افغانستان کے لیے خصوصی نائب مندوب  رامض الاکبروف نے  بتایا کہ میں نے  ترک سفارت خانے کے حکام سے ملاقات کی ہے،افغانستان میں  امدادی کاروائیوں میں ہمارا تجربہ  ناکافی ہے لہذا امید ہے کہ اس سلسلے میں  ترکی ہماری مدد کرنے کا قابل ہے ۔

 الاکبروف نے  کہا کہ غذائی تقسیم مراکز کے قیام  کے سلسلے میں ترک اور پاکستانی حکام نے اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کی اس فراخدلانہ انسانی کوششوں پر اقوام متحدہ ان کی مشکور ہے مگر ہمیں مزید عالمی امداد کی ضرورت ہے۔

 طالبان اہلکار عبدلاقادر بلخی نے بتایا ہے کہ حکومت عوام کو حسب منشا مالی امداد کی فراہمی میں ناکام رہی ہے،ہمسایہ  اور دیگر ممالک  نے ہماری مدد ضرورت ہے مگر ہمیں امداد میں اضافہ درکار ہے  کیونکہ ایسی تباہی ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں