ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد کی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیسز میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اس سلسلے میں وہ ڈسٹرکٹ کورٹ پہنچے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت  انتظامات کیے گئے تھے اور عام سائلین کا عدالت میں داخلہ بند کردیا گیا۔

سیشن جج کامران بشارت مفتی نے عمران  خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

عدالت نے سابق وزیراعظم کی 5،5، ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کےعوض 6 جولائی تک ضمانت منظور  کی ہے۔

عمران خان نے تھانہ آبپارہ، آئی نائن،کوہسار،کراچی کمپنی،گولڑہ،ترنول اور تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمات میں ضمانت حاصل کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں