ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان میں زلزلہ: طالبان کا منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ

افغانستان میں ہولناک زلزلے کے بعد طالبان نے ملک کے منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان افغان وزارت خارجہ عبدالقہار بلخی نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ افغانوں کو ان کا بنیادی حق دیا جائے اور وہ بنیادی حق پابندیاں ہٹانے اور ہمارے منجمد اثاثوں کی بحالی سے مشروط ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں21, 22 جون کی درمیانی شب 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس میں  ایک ہزار سے زائد افراد جان سے گئے جب کہ 2 ہزار سے زائد زخمی ہیں اور ہزاروں افراد گھروں سے بے گھر ہوگئے

افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد نیویارک کے فیڈرل ریزرو فنڈ میں موجود افغانستان کے 7 ارب ڈالر کو بائیڈن انتظامیہ نے منجمد کردیا تھا۔ جس کے بعد طالبان مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کے ملک کے منجمد اثاثے بحال کیے جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں