ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدالت پارلیمنٹ کو قانون سازی کے لئے ہدایت نہیں دے سکتی، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت پارلیمنٹ کو قانون سازی کے لئے ہدایات نہیں دے سکتی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ کے طریقہ کار پرآئینی ترمیم کیخلاف پی ٹی آئی رہنما داد غزنوی کی درخواست ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کردی ہے۔

توقع ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گا اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے لئے اقدامات کرے گا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ بہت پیچیدہ معاملہ ہے۔ ووٹ سیکیورٹی اورسیکریسی بہت ضروری ہے۔

درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق تسلیم کیا جاتا ہے لیکن دیا نہیں جاتا۔

قیامت تک اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا جائے گا۔ پارلیمنٹ نے بدنیتی سے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ دوبارہ صفر پرپہنچا دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزارکے وکیل پراظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کو بدنیتی نہیں کہا جا سکتاہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں