ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام نے بھٹو دشمن تمام قوتوں کا بوریہ بستر گول کردیا، شرجیل میمن

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ لاڑکانہ کی عوام نے بھٹو دشمن تمام قوتوں کا بوریہ بستر گول کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے جاری کردہ بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی پر پی پی پی فیملی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بالخصوص لاڑکانہ کے عوام نے تمام بھٹو مخالف عناصر کو بری طرح مسترد کر دیا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ کی عوام نے بھٹو دشمن تمام قوتوں کا بوریہ بستر گول کردیا ہے ، لاڑکانہ میں اپوزیشن جماعتوں کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ شکر الحمدللہ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں