ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فواد عالم نے قومی ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کرلیا

راولپنڈی : دورہ سری لنکا کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کیمپ دوسرے وز بھی جاری رہی قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم نے ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا یکم جولائی تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کیمپ جاری رہے گا۔گزشتہ روز قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 گھنٹے بھرپور پریکٹس سیشن کیا، کھلاڑیوں نے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق، بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 6 جولائی کو سری لنکا روانہ ہوگی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز گال میں 16 جولائی سے ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں