ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میں سیاستدان نہیں، نیوٹرل ہوں: سابق ISI چیف کا PTI کارنر میٹنگ سے خطاب

پاک فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ میں سب کو یہ باور کرانا چاہتا ہوں کہ میں کوئی سیاست دان نہیں ہوں بلکہ سچ میں ایک نیوٹرل ہوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بات گذشتہ روز راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ظہیر الاسلام کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے علاقوں اور برادریوں سے باہر نکل کر ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لئے سوچنا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اب شاید وہ وقت آ گیا ہے۔

سابق لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ نہیں دیکھنا چاہیے کہ امیدوار کون ہے۔ ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ کس نظام کو ووٹ دینا ہے اور یہی نظام ہمیں تحریک انصاف میں نظر آتا ہے۔

خبریں ہیں کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے جس تقریب سے خطاب کیا، وہ حلقہ پی پی 7 راولپنڈی میں منعقد کی گئی تھی۔ اس میں تحریک انصاف کے امیدوار کرنل ریٹائرڈ شبیر اعوان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا۔

خیال رہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام 2012ء میں آئی ایس آئی کے سربراہ بنے تھے۔ ان کا تعلق پاک فوج کے 55ویں لانگ کورس اور پنجاب رجمنٹ سے تھا۔ 2010ء ان کو میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔ اس کے بعد تھری سٹار جنرل کے طور انہوں نے 2 سال یعنی 2012ء تک کور کی کمان کی اور پھر آئندہ 2 سالوں تک پاک فوج کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی میں تعینات ہوئے۔

اس سے قبل وہ مری کے جی او سی رہے اور سیاچن میں بریگیڈ بھی کمانڈ کی۔ ان کے والد بھی پنجاب رجمنٹ سے تعلق رکھتے تھے۔

دوسری جانب فواد چودھری نے سابق لیفٹیننٹ ظہیر الاسلام کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ضمنی الیکشن میں ہمارے امیدوار کی حمایت کرتے ہوئے صرف ایک سیاسی اجتماع میں شرکت کی ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کہ جنرل (ر) ظہیر الاسلام کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ان کی حمایت صرف ہمارے امیدوار کیساتھ ہے جو ان کے رشتہ دار بھی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں