ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی فوجی اہلکار نے اپنے ہی 2 ساتھی مار ڈالے 

نئی دہلی: بھارتی فوجی اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے ہی دو ساتھی مار ڈالے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب کے ضلع پٹھان کوٹ میں 22 سالہ سپاہی پیر کے روز دو حوالداروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔پولیس کے مطابق ملزم چار سال سے فوج میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ساتھی فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا لیکن اسے گرفتار کرلیا گیا۔

ایک نائیک رینک کے فوجی اہلکار نے پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے بتایا کہ جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش ا?یا وہ اور دیگر اہلکار سو رہے تھے۔فائرنگ کے بعد انہوں نے اپنے سینئر افسران کو واقعے کی اطلاع دی اور زخمیوں کو پٹھان کوٹ کے اسپتال لے کر گئے لیکن ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔ملزم کو کنٹونمنٹ کے علاقے سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہی گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں