ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی یونین کی یوکیرین کے شاپنگ مال پر روسی حملے کی شدید مذمت

یورپی یونین   نے  روس  کے یوکیرین کے ایک  شاپنگ مال پر  حملے کی مذمت کی ہے۔

یورپی یونین  خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی کے نمائندہ اعلی  جوزف بوریل  کے  دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں   واضح کیا گیا ہے کہ یورپی یونین  اس مذموم حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

حملے کے دوران مال میں سینکڑوں  شہری موجود ہونے پر زور دینے والے اعلامیہ میں   مندرجہ ذیل   بیانات کو جگہ دی گئی ہے: "یہ روسی مسلح افواج کی طرف سے سول  عمارتوں  اور شہری بنیادی ڈھانچے پر حملوں کے سلسلے کی ایک قابل نفرت کارروائی ہے، جس میں کیف اور دیگر علاقوں میں شہری عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے پر حالیہ میزائل حملے بھی شامل ہیں۔  یہ ناقابل قبول  اور  ایک  جنگی جرم ہے۔ اس جارحیت کے دوران تمام تباہ  کاریوں اور جانی نقصان کی تمام تر ذمہ داری روس پر عائد ہوتی ہے۔”

اعلامیہ کے مطابق  یورپی یونین کی یوکیرین کو انسانی، اقتصادی،  عسکری اور سماجی امداد  جاری  رہے  گی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں