چین کے قونصل جنرل لی بیجیان نے ایک وفد کے ہمراہ سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) میں آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن سے ملاقات کی، جس میں چینی باشندوں اور سی پیک کی سکیورٹی کے علاوہ دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
چینی قونصل جنرل کے ساتھ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے- آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے مہمان وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہریوں اور غیر ملکیوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے جب کہ سندھ پولیس سی پیک کی سیکورٹی پر بھی خصوصی توجہ رکھے ہوئے ہے۔
ملاقات میں چینی وفد کو جامعہ کراچی میں ہونے والے دھماکے کی تفتیش سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر چینی قونصل جنرل نے سیکورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت کا سندھ پولیس کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔