ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کو F-16 بالکل فراہم کیے جائیں:امریکی سینیٹر

امریکہ کے  ریپبلیکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے  ترکی کو ایف 16 فروخت کرنے کی حمایت کی ہے۔

 گراہم نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے نیٹو کے اتحادی ملک ترکی کو ایف 16  فروخت کرنے کی مکمل تائید کرتا ہوں،بعض نظریاتی اختلافات کے باوجود  ترکی نیٹو کا ایک اہم اتحادی ملک ہے اور یہ صورت حال ترکی کی قومی سلامتی سے متعلق مفادات میں سہولت پیدا کرے گی ۔

 گراہم نے مزید کہا کہ  ان طیاروں کی فروخت سے ترکی کی فضائی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا جو کہ  ترکی ، امریکہ سمیت نیٹو اور علاقائی سلامتی کےلیے بھی مفید ہوگا۔

امریکہ کے  عالمی سلامتی امور  کی  خاتون مشیر  سیلیسٹی والنڈر نے بھی ترکی کی طرف سے نئے ایف 16 طیاروں کی خرید اور موجودہ طیاروں کو جدید بنانے سے متعلق کہا کہ  امریکہ، ترکی کے ایف سولہ طیاروں  کو جدید بنانے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں