ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور؛ منشیات فروش سے بھتہ لینے کی ویڈیو وائرل، کانسٹیبل معطل

لاہور کے علاقے نولکھا میں پولیس کانسٹیبل کی جانب سے ممکنہ طور پر منشیات فروش سے بھتہ لینے کی مبینہ ویڈیو منظر کے بعد محمد اخلاق کو معطل کردیا گیا۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کانسٹیبل محمد اخلاق نے رکشے کے پیچھے ہو کر مبینہ منشیات فروش کی جیب سے پیسے نکلوا کر اپنی جیب میں رکھ لیے۔

مذکورہ ویڈیو کے وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے کانسٹیبل محمداخلاق کو معطل کرتے ہوئے ایس پی سٹی کو ریگولرمحکمانہ انکوائری کا حکمدے دیا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں