ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میڈرڈ میں صدر ایردوان اور صدر بائیڈن مذاکرات

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ’’نیٹو کو مضبوط کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات روس یوکرین (امن) کے عمل میں خصوصی تعاون کریں گے۔

صدر ایردوان نے نیٹو رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں  اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں امریکہ  کے صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات سے قبل اپنے خطاب میں  صدر ایردوان  نے بائیڈن سے طویل عرصے بعد دوبارہ ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ  نیٹو سربراہی اجلاس اپنے ایجنڈے کے لحاظ سے ایک بہت ہی طاقتور سربراہی اجلاس ہے۔انہوں نے کہا کہ سربراہی اجلاس کل بھی  جاری رہے گا اور اس اجلاس میں تمام اہم موضوعات  پر بات چیت کرنے کا موقع میسر آئے گا ۔  انہوں نے کہا کہ اس موقع پر   نیٹو کو مضبوط کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات  اور  روس یوکرین   سلسلہ امن کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔  

صدر ایردوان نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ 24 فروری سے جاری روس یوکرین جنگ کی وجہ سے حال ہی میں اناج اور ایندھن کے تیل میں منفی پیش رفت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم توازن کی پالیسی کے ساتھ اس عمل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہم اس توازن کی پالیسی کے ساتھ نتائج حاصل کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں