صدر رجب طیب ایردوان نے ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز سے ملاقات کی ہے۔
صدر ایردوان نے نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے دوران اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اپنے دو طرفہ رابطے جاری رکھے ہوئے ۔
اس تناظر میں، صدر ایردوان نے سانچیز سے IFEMA کانگریس سینٹر میں ملاقات کی۔
صدر ایردوان نے آسٹریا کے چانسلر کارل نیہمر سے بھی ملاقات کی تھی ۔
ملاقات میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو بھی موجود تھے۔ بند کمرے میں ہونے والی اس ملاقات کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔