ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز شریف اور حمزہ کے مقدمات دوسری احتساب عدالت میں منتقل

لاہور: احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر اہم شخصیات کے کیسز دوسری عدالت میں ٹرانسفر کردیے گئے۔

 فاضل جج نسیم احمد ورک کی عدالت سے منی لانڈرنگ اور خواجہ برادران کے کیسز کو ٹرانسفر کیا گیا۔ خواجہ برادران اور شہباز شریف فیملی کے کیسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج قمر زمان کرینگے۔

 احتساب عدالت میں مزید دو نئے ججز تعینات ہونے کی بنیاد پر کیسز کو ٹرانسفر کیا گیا۔ مجموعی طور پر لاہور میں سات احتساب عدالتیں کیسز کی سماعت کررہی ہیں۔ اس سے قبل احتساب عدالت کے پانچ ججز کیسز سن رہے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں