ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر ایردوان کی  برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات، اناج کے بحران پر غور

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے روس یوکرین جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے اناج کے بحران کا حل تلاش کرنے میں صدر رجب طیبایردوان   کی  کوششوں  کی تعریف کی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم کے دفترٹین ڈاونگ سڑیٹ  کے ترجمان نے جانسن اور ایردوان   کے درمیان  سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں نیٹو سربراہی اجلاس  دائرہ کار میں   ہونے والی ملاقات کے بارے میں بیان میں جانسن نے ترکی، سویڈن اور فن لینڈ کی طرف سے دستخط کیے گئے سہہ فریقی  میمورنڈم پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 انہوںنے کہا کہ  فن لینڈ اور سویڈن کا نیٹو سے الحاق اس اتحاد کو مزید مضبوط کرے گا۔ یوکرین کی بندرگاہوں کی مسلسل ناکہ بندی نے یوکرین اور پوری دنیا میں ایک بین الاقوامی انسانی بحران پیدا کر دیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان  میں کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے برطانیہ اور ترکی کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور   خاص طور پر "ٹیکنالوجی اور توانائی” کے شعبوں میں تعاون   کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں  رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان ملازمتیں پیدا کرنے میں مدد گار ہونے  اور  تجارتی نقل و حرکت کو مزید بہتر بنا نے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں