ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کا سلسلہ ختم کیا جائے:رئیسی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ جوہری مذاکرات اور  معاہدے کو انجام تک پہنچانے کےلیے ایران کے خلاف پابندیاں اور الزامات ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔

 ایرانی صدارت عظمی کے مطابق، ابراہیم رئیسی نے  امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فون پر رابطہ  کیا ۔

 اس بات چیت میں  دوحا میں ہونے والے ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ مذاکراتی دور کے بارے میں  تبادل خیال کیا گیا ۔

 مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مغربی دعووں کو مسترد کرتےہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ  ایران کےخلاف الزامات کی مسلسل بوچھاڑ اور بے بنیاد دعووں کا سلسلہ مذکراتی عمل کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش ہے جو کہ اس عمل کو غیر سنجیدگی  کی جانب بھِ لے جا رہا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ  ہم پر عائد پابندیاں یک طرفہ ہیں جنہیں ختم کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے امیر قطر کی حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

رئیسی نے کہا کہ تہران کے جائز حقوق کے تحفظ اور مکالمت میں پیش رفت  اور دو طرفہ تعلقات میں فروغ کے حوالے سے امیر قطر کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں