ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطینی خاتون کے جنازے پر اسرائیلی فوج کا حملہ، آنسو گیس کی شیلنگ

الخلیل: قابض اسرائیلی فوج مقبوضہ مغربی کنارے کےجنوبی شہرالخلیل میں ایک فلسطینی خاتون کے جنازے کے جلوس پر حملہ کیا۔ اس واقعے نے مئی کے وسط میں غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں صحافی شیریں ابو عاقلہ کے جنازے پر حملے کے واقعے کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز فلسطینی خاتون کا جنازہ شمالی الخلیل میں بیت امر کے مقام پر قبرستان لے جایا جا رہا تھا۔ اس دوران قابض فوج نے جلوس کے شرکا کو روک دیا۔قابض فوج نے فلسطینی خاتون کے جنازے کے جلوس کو بغیر کسی وجہ سے روکا۔

اس واقعے نے شیریں ابو عاقلہ کے جنازے پرحملے کی یاد تازہ کردی۔کل جب قابض فوج فلسطینی خاتون کے جنازے کو لےجانے سے روک رہی تھی فلسطینیوں نے قابض فوج کے خلاف مزاحمت کی۔ جنازے کے شرکا میت کے ساتھ اسرائیلی فوج کی آنسوگیس کی شیلنگ او گولیوں کی بوچھاڑ میں قبرستان لے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں