ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیبیا: لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کیخلاف مظاہرین نے پارلیمنٹ میں آگ لگادی

طرابلس: لیبیا میں مسلسل بجلی کٹوتی، بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سیاسی تعطل کے خلاف ملک کے مشرقی شہر توبروک میں لوگوں نے پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا اور عمارت کے کچھ حصوں کو آگ لگا دی۔

غیر ملکی خبر رسان اداروں کے مطابق پوسٹ کی گئی تصاویر میں پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب گھنا دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔

مظاہرین نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کی کال بھی دی ہے۔عبوری حکومت کے سربراہ عبدالحمید دبایبہ نے عوام کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے تمام اداروں کو تبدیل کرنا ناگزیر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں