ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مودی اور پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ، تجارتی تعاون بڑھانے پر گفتگو

نئی دہلی / ماسکو : بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ ہو ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماو¿ں نے 2021 میں صدر ولادیمیر پیوٹن کے دورہ بھارت کے دوران لیے گئے فیصلوں کے نفاذ کا جائزہ لیا۔

نریندر مودی اور پیوٹن نے زرعی اجناس، کھادوں اور فارما مصنوعات میں دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ٹیلی فونک گفتگو میں بین الاقوامی توانائی اور خوراک کی منڈیوں سمیت عالمی مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔

بھارتی وزیر اعظم نے یوکرین کی موجودہ صورتِ حال کے تناظر میں بات چیت اور سفارت کاری کے حق میں بھارت کے دیرینہ مو¿قف کو دہرایا۔رابطے میں عالمی اور دوطرفہ امور پر باقاعدہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں