بولی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سشمیتا سین نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی کہ وہ کیوں شادی نہیں کرنا چاہتی
ہیں. 46 سالہ سین اپنی زندگی دوستوں کے ساتھ گزارتی ہیں اور انہوں نے دو بیٹیاں گود لی ہوئی ہیں.
سشمیتا سین کہتی ہیں وہ مجموعی طور پر تین بار شادی کے انتہائی قریب پہنچیں لیکن مردوں نے انہیں مایوس
کیا جس کی وجہ سے کبھی شادی نہیں کی. خدا نے مجھے شادی سے بچالیا. حال ہی میں انہوں نے اپنے بوائے
فرینڈ روہن شال سے راہیں جدا کرلی ہیں. روہن سے ان کی 2018 سے دوستی چلی آرہی تھی.
1994 کی حسینہ عالم سشمیتا کے مطابق ان کی بیٹیاں شادی میں رکاوٹ نہیں اور میرے دوستوں کو وہ یکساں
عزت دیتی ہیں. دوسری جانب سشمیتا کے بھائی راجیو سین اور ان کی اہلیہ کے درمیان بھی طلاق تک کی نوبت
آچکی ہے شائد ان ہی لڑائی جھگڑوں کے پیش نظر سشمیتا شادی نہیں کرتی ہیں.