فیصل آباد:وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی فرنٹ پرسن فرح خان کے نام پر ہرجگہ جائیداد نکل رہی ہے، اب تو 50 کے قریب فرح گوگی اور گوگے سامنے آنے والے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہر جگہ سے فرح خان کے نام پر جائیداد نکل رہی ہے، ہم نے شہزاد اکبر کی طرح کاغذ دکھا نے کا کام نہیں کیا نہ کریں گے، مہنگائی میں عام آدمی کو مشکلات کا سامنا ہے، پچھلے ساڑھے تین سالوں میں مہنگائی میں اضافہ ہوا۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کی اصل وجہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے اور بیڈ گورننس بھی مہنگائی میں اضافے کی وجہ ہے، پی ٹی آئی حکومت میں گورننس نہیں تھی صرف انتقام لیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے پر شوکت ترین کے دستخط نہ ہوں تو ہم قصور وار ہیں، اب یہ لوگ روز سیاسی مخالفین کو گالیاں نکال رہے ہیں اب یہ لوگ روز سیاسی مخالفین کو گالیاں نکال رہے ہیں، یہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، روز بہانہ بنا کر مخالفین کو گالیاں دیتے ہیں، جو پوچھا جائے تو اس کا جواب نہیں دیتے۔