لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم صفدر کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی لانے والے کا نام عمرا ن خان ہے، عمران خان نے آئی ایم کے ہاتھوں پاکستان کو گروی رکھ دیا،میں عمران خان کی طرح یہ نہیں کہوں گی گھبرانا نہیں ہے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم صفدر نے کہا کہ کبھی کہتا ہے نیوٹرلز کو نیوٹرلز ہونا چاہئے،آج نیوٹرلز کو کہہ رہاہے خدا کے واسطے مجھے اقتدار میں لے آؤ، عمران خان کو نیوٹرلز نے انگلی پکڑ کر چلایا،آج لوڈشیڈنگ بھی ہے ، مہنگائی بھی ہے،عمران خان بار بار احتجاج کی کال دیتا رہا لیکن کوئی شامل نہیں ہوا۔
ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں عوام غریب اور فرح خان اوراس کے بچے امیر ہوگئے، عمران خان نے لوگوں کو تکلیف دی اور اپنوں کو ریلیف دیا، عمران خان نے تاریخ کا سب سے بڑا ڈھاکا پنجاب کے عوام کے وسائل پر ڈالا۔
انہوں نے مزید کہاکہ فرح گوگی پنجاب کے لوگوں کی محنت کی کمائی کھا کر راتوں رات دبئی فرار ہوگئی، اس بار عوام سوچ سمجھ کر ووٹ دینا، اپنی ترقی کو ووٹ دینا، یہ پہلی کٹھ پتلی حکومت تھی جس نے پنجاب کو چلانے کیلئے آگے بھی کٹھ پتلی رکھی تھی۔