ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے عیدالاضحیٰ کی 5 دن کی تعطیلات کی منظوری دے دی

وزیر اعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 5 دن کی تعطیلات کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر اعظم نے 8 جولائی بروز جمعہ سے 12 جولائی بروز منگل تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کی منظوری دی ہے۔

تاہم کابینہ ڈویژن الگ نوٹی فکیشن کے ذریعے عید کی تعطیلات کا اعلان کرے گا۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے 29 جون کو یکم جولائی سے ذوالحج مہینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ عیدالاضحیٰ 10 جولائی کو ہوگی۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے اتحاد کے پیغام کو آگے بڑھانے پر زور دیتے ہوئے ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے دعا کی تھی۔

Image

دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح کو پیش نظر رکھتے ہوئے وفاق وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے عوام کو عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی ہے۔

وزیر صحت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس مقصد کے لیے حکومت 3 ایس او پیز کو تشکیل کی تجویز دے رہی ہے جن کی مذہبی طور پر پیروی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں تمام اجتماعات، ہوائی جہازوں، ریلویز اور عوامی سفر کے دوران ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے جبکہ سماجی فاصلہ اور مکمل طور پر صفائی کے عمل کو بھی تمام اہم قرار دیا ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ عیدالاضحیٰ اور محرم کے دن آنے والے ہیں جس کے دوران تمام بڑے عوامی اجتماع ہونے ہیں اور ہم ان مواقع پر بھی حکمت عملی پر غور کر رہے ہیں کیونکہ ان مہینوں کے دوران کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کا خطرہ رہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر حکومت نے ملک میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے چاروں صوبوں کے ہیلتھ سیکریٹریز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

منبع: ڈان نیوز

The post وزیراعظم نے عیدالاضحیٰ کی 5 دن کی تعطیلات کی منظوری دے دی appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں