ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرینی فوج کا روس پر فاسفورس بم استعمال کرنے کا الزام

یوکرینی فوج نے روس پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ جزیرہ اسنیک پر روس فاسفورس بموں کا استعمال کررہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی فوج نے کہا کہ روسی فضائیہ کی جانب سے آج 2 بار جزیرہ اسنیک پر فاسفورس بم پھینکے گئے۔

یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ عالمی قانون کے تحت گنجان آباد والے علاقے میں فاسفورس بموں کے استعمال پر پابندی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جمعرات کو روس نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بحیرہ اسود سے فوج کو واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔ فاسفورس بموں کا استعمال روس نے بحیرہ اسود سے اپنی فورسز کے انخلا کے اگلے ہی روز کیا۔

یوکرین کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے فاسفورس بموں کا استعمال فوجوں کو واپس بلانے کے اعلان کی نفی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں