ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یکم جولائی سے قبل جاری شدہ انٹرنیشنل ایئر ٹکٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا نفاذ نہیں ہوگا

 اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کیا ہے کہ یکم جولائی 2022 سے پہلے جاری ہونے والی انٹرنیشنل ایئر ٹکٹس پر نئی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان انٹرنیشنل ہوائی ٹکٹوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا نفاذ نہیں ہوگا جو یکم جولائی 2022 سے پہلے جاری کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں؛ وزیر اعظم نے فضائی مسافروں سے 50 ہزار ڈیوٹی وصول کرنے کا حکم نامہ معطل کردیا

فنانس بل 2022 کے تحت کلب، بزنس اور فرسٹ کلاس انٹرنیشنل ہوائی ٹکٹوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی دس ہزار سے بڑھا کر پچاس ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ فیڈرل ایکسائز رولز 2005 کے رول 41A کے سب سیکشن 8 کے تحت فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی انٹرنیشنل ہوائی ٹکٹ کے اجرا کے وقت ہی وصول کی جائے گی۔

واضح رہے کہ فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے سیکشن تھری کے تحت کلب، بزنس اور فرسٹ کلاس انٹرنیشنل ہوائی ٹکٹوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کی جاتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں