ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دوران حج مشاعر مقدسہ میں درجہ حرارت 44 ڈگری تک رہنے کا امکان

دن کے وقت تیز ہوائیں چلیں گی، حکام

مکہ مکرمہ : سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہاہے کہ ایام حج کے دوران منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں درجہ حرارت 42 سے 44 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق قومی مرکز موسمیات کی جانب سے جاری نے بیان میں کہا ہے کہ ان ایام کے دوران دن کے وقت تیز ہوائیں چلیں گی، کھلے مقامات اور شاہراہوں پر گرد وغبار اٹھے گا ، ہواؤں کی رفتار35 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی اور ہواؤں کا رُخ شمال مغرب سے مغرب کی جانب ہوگا۔

حکام کے مطابق مکہ مکرمہ کے جنوبی بالائی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔قومی مرکز نے مزید بتایا ہے کہ منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ وقوف عرفہ کے دن سے 13 ذی الحجہ تک بارش کا بھی امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں