ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کا جگلوٹ اسکردو روڈ کے بلاک ہونے کا نوٹس

اسلام آباد: وزیراعظم شہبا زشریف نے جگلوٹ اسکردو روڈ کے بلاک ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے لینڈسلائیڈنگ سے بند شاہراہ فوری کھولنے اور ایف ڈبلیو او کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت کردی۔

شہباز شریف نے ڈی جی ایف ڈبلیو او کو ہدایت کی ہے کہ اضافی مشینری اور افرادی قوت استعمال کریں، راستہ جلد کھولا جائے۔

وزیراعظم نے کہاکہ سیاحوں کی آمد سے گلگت بلتستان میں اشیائے ضروریہ کے استعمال میں اضافہ ہوجاتا ہے لہذا اشیاکی قلت نہ ہونے دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کاروباری حضرات ، آبادی اور سیاحوں کو درپیش مشکلات فوری دور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں