ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینئر اینکر پرسن عمران ریاض اسلام آباد انٹر چینج سے گرفتار

سینئر اینکر پرسن عمران ریاض کو اسلام آباد انٹر چینج سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سینئر صحافیوں اور پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی رہنمائوں نے اس گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

سینئر صحافی شیریں زادہ نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ عمران ریاض خان کی گرفتاری کے وقت درجنوں کے قریب موبائل اور پولیس موجود تھی۔ پولیس ان کو اٹک کی طرف لے جا رہی ہے۔ میں بھی ان کے ساتھ ہوں۔ ہم موبائل گاڑیوں کا تعاقب کر رہے ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے بھی عمران ریاض خان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کیخلاف پنجاب کی حدود اٹک میں مقدمہ درج ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران ریاض خان کی گرفتاری قابلِ مذمت ہے. رائے کے اظہار کا جواب دلیل سے دیا جاتا ہے گرفتاری سے نہیں.

 

 

فرخ حبیب نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ عمران ریاض کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہے۔ اختلاف رائے کو ایسے طاقت کے زور پر دبایا نہیں جاسکتا۔ جو آپکو یہ مشورے دے رہا وہ آپ کا دوست نہیں دشمن ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آج ہی عمران خان نے پاکستان میں صحافیوں پر پابندیوں کے حوالے سے تفصیلی بات کی تھی اور کہا تھا کہ ملک میں فاشسٹ حکومت اپنے خلاف تنقیدی آوازوں کو دبانے کیلئے تیسرے درجے کے ہتھکنڈے استعمال کرے گی، عمران ریاض گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں امید ہے عدالتیں کھلیں گی اور انصاف ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں