ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معاشی حالات بہتر ہوتے ہی عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی حالات بہتر ہوتے ہی عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹر پر بیان  میں کہا کہ پہلے دن سےغریب ترین طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سےبچانا ہماری اولین ترجیح رہی ہے، معاشی حالات بہتر ہوتے کے ساتھ ہی ہم عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔

پنجاب میں ماہانہ 100 یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی فراہم کرنے کے فیصلے سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کا ماہانہ 100 یونٹس تک استعمال کرنے والےخاندانوں کے لیے بجلی کی مفت فراہمی کا اعلان نہایت خوش آئند ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں