ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دعا زہرا کے شوہر ظہیر کی 14 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے دعا زہرا کے شوہر ظہیر کی 14جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم نے ظہیر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے وکیل سے استفسارکیا کہ کب کی ایف آئی آر درج ہے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ 16 اپریل کو اغوا کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

جسٹس عالیہ نیلم نے وکیل سے پھر سوال کیا کہ تو ابھی تک آپ کیا کر رہے ہیں، آپکو کیسے پتا چلا پولیس انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے؟ وکیل نے جواب نے دیا کہ تفتیشی افسر کا بیان ہے کہ وہ معاملے کی دوبارہ تفتیش کر رہے ہیں۔

 خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کرے تا کہ متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت لی جا سکے۔عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد 14 جولائی تک ظہیر کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں