ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہید حوالدار لالک جان کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

اسلام آباد: معرکہ کارگل میں نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنیوالے شہید حوالدار لالک جان کا 23واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

لالک جان نے کارگل کے معرکے میں بزدل دشمن کو ناکوں چنے چبوائے، حوالدار لالک جان نے اگلے مورچوں پر لڑنے کے لیے اپنی خدمات پیش کیں،12جون 1999 کو لالک جان نے اچانک ایسا زبردست حملہ کیا کہ دشمن اپنی لاشیں چھوڑ کر پسپا ہونے پر مجبور ہو گیا۔

 حوالدار لالک جان 7 جولائی 1999کو دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے شہادت کے اعلی رتبے پر فائز ہوئے۔حوالدار لالک جان کی جرات و بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں نشان حیدر سے نوازا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں