ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محکمہ قانون پنجاب نے 5 اراکین اسمبلی کا حلف غیر آئینی قرار دیدیا

لاہور: محکمہ قانون پنجاب نے اسپیکر پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس اور 5 اراکین کے حلف کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے دیا۔

ذرائع محکمہ قانون کے مطابق جو اجلاس ہی غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، اس میں حلف برداری کیسے کی جا سکتی ہے؟۔ آرٹیکل 109 کے تحت اجلاس بلانے کا اختیار صرف گورنر پنجاب کو ہے جب کہ گورنر پنجاب نے آج کا اجلاس طلب نہیں کیا۔ لہذا اسپیکر کی زیر صدارت اجلاس کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں  جب کہ 5 ارکان کی حلف برداری بھی غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے  5 ارکان نے آج صبح اسپیکر پرویز الٰہی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں حلف اٹھایا تھا۔ حلف لینے والوں میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر بتول جنجوعہ، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس جب کہ اقلیتی نشستوں پر حبقوق رفیق اور سیموئیلیعقوب شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں