ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی سے افغان زلزلہ اور سیلاب زدگان کو انسانی امداد کی ترسیل

وزارت داخلہ کے محکمہ  ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ (AFAD) نے افغانستان میں شدید زلزلے سے  بھاری نقصان بردازشت  کرنے والے  250 خاندانوں کو خوراک کی امداد فراہم کی۔

صوبہ پکتیکا کے گیان ضلع میں مکانات منہدم ہونے والے 250 کنبوں  کو خوردنی اشیا کی امداد فراہم کی گئی ہے۔

مذکورہ  امداد میں 25 کلوگرام کے پارسلز شامل ہیں جن میں چائے، تیل، چینی، پھلیاں اور مختلف غذائی اشیاء شامل ہیں جو ترکی سے تافغانستان میں انسانی بحران کے خاتمے  کے لیے "گڈنیس ٹرینوں” کے ذریعے بھیجی گئی  تھیں۔

امدادی ٹیم کے سربراہ  جم ایردوان کا کہنا ہے کہ  زلزلہ اور سیلاب زدگان کے لیے ہماری امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی،  پاکستان کی سرحدوں پر زیرو پوائنٹ  سے آمدورفت کے انتہائی کٹھن ہونے کا  ذکر کرنے والے ایردوان نے بتایا کہ "یہ واقعی ایک مشکل سفر تھا۔ کچھ جگہوں پر سیلاب بھی آیا تھا جس سے ہم گزرے تھے۔ اس نے سڑک کو مکمل طور پر بند کر دیا تھا۔ اس کے باوجود ہمیں سیلابی پانی کے ساتھ پہاڑی اور کچی سڑکوں کو عبور کرنا پڑا تاکہ زلزلے سے متاثر ہونے والے اپنے بھائیوں تک پہنچ سکیں۔ ہم نے ترکی کے لیے  افغان عوام کے مخلصانہ اور  دلی جذبات کا مشاہدہ کیا، ترکی، اس کے ادارے اور عوام ہمیشہ افغان عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں