ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق جاپانی وزیراعظم شنزو ابے قاتلانہ حملے میں ہلاک

ٹوکیو : جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو ابے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے سابق جاپانی وزیراعظم کو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹر کئی گھنٹوں کی کوشش کے باوجود بھی انہیں بچانے میں ناکام رہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق شنزو ابے پر حملے کے وقت فائرنگ کی آواز سنائی دی۔ شنزو ابے پر حملے کے فوری بعد ایک مشکوک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ شنزو ابے ہوش میں نہیں آئھ، انہیں دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔ حکام شنزو ابے کو 2 گولیاں لگیں۔ یاد رہے کہ شنزو ابے پہلے 2006 سے 2007 اور پھر 2012 سے 2020 تک جاپان کے وزیراعظم رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں