ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر خارجہ  میولود   چاوش اولو کی انڈونیشیا میں مصروفیات

وزیر خارجہ  میولود   چاوش اولو  G20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے انڈونیشیا میں  موجود  نے  بالی میں دو طرفہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

میولود چاوش اولو  نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ان کی دو طرفہ ملاقاتوں کے بارے میں کہا ہے کہ  انہوں نے فجی کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ جوسیا ووریک فرینک بینی ماراما سے ملاقات کی، چاووش اولو نے  کہا کہ  انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر ترکی اور فجی کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  انہوں نے اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بیسلے سے بھی ملاقات کی ہے۔ انہوں  نے کہا کہ  ملاقات کے دوران یوکرین سے اناج کی برآمدات اور شام کو سرحد پار امداد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر  خارجہ  چاوش اولو  نے  کہا کہ انہوں نے ارجنٹائن کے وزیر خارجہ سانتیاگو کیفیرو سے ملاقات کے دوران دو طرفہ اقتصادی تعلقات اور توانائی کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں