ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ ومبلڈن کے فائنل میں پہنچ گئے

سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ ومبلڈن چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سربیا کے نوواک جوکووچ نے جمعے کے روز ومبلڈن کے سیمی فائنل میں برطانیہ کے کیمرون نوری کو چار سیٹ کے مقابلے کے بعد شکست دی۔

لندن کے آل انگلینڈ کلب میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ برطانیہ کے کیمرون نوری سے تھا، پہلے سیٹ میں کیمرون نوری نے عمدہ کھیل پیش کیا اور 2-6 کے اسکور سے فتح حاصل کی لیکن پھر جوکووچ سنبھل گئے اور اگلے تینوں سیٹ میں حریف کی ایک نہ چلنے دی۔

جوکووچ نے اگلے تینوں سیٹ میں 3-6، 2-6 اور 4-6 سے فتح سمیٹ کر فائنل میں جگہ بنالی۔

منبع: جیو نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں