ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریسٹورنٹ میں نعرے لگانے والے اہل خانہ کی احسن اقبال سے گھر جاکر معذرت

نارروال: نجی ریسٹورنٹ میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے سامنے نعرے لگانے والی فیملی نے اپنے کیے پر معذرت کرلی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ بھیرہ واقعہ میں ملوث فیملی نے نارروال میں گھر آکر معذرت کرلی اور اپنے کیے پر پچھتاوے کے ساتھ شرمندگی کا اظہار بھی کیا۔

مزید پڑھیں: احسن اقبال جیسے مزید حملے ہوئے تو لیگی کارکن جواب دیں گے، وفاقی وزیر توانائی

انہوں نے لکھا کہ میں پہلے ہی ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی نہ کرنے کا اعلان کر چکا تھا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم سب پاکستانی ہیں، ہمیں اختلاف کے حق کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے اور ہمیں باہمی احترام کا رشتہ بھی قائم رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال کو دیکھ کر لوگوں نے چور چور کے نعرے لگادیے

واضح رہے کہ چند روز قبل نجی ریسٹورنٹ میں احسن اقبال کو دیکھ کر خواتین نے چور چور کے نعرے لگائے تھے جس پر انہوں نے بڑے تحمل کے ساتھ وہاں موجود لوگوں کا سامنا کیا اور انہیں سمجھانے کی کوشش کرتے رہے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں